اسرائیل نے حملہ کیا تومنہ توڑ جواب دیں گے ،ایران

تہران: ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تومنہ توڑجواب دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی کمانڈرمیجر جنرل غلام  علی راشد نے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے حملہ کیا توبھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ایرانی فورسزفوری طورپرفضائی حملوں، زمینی کارروائیوں اوردیگرکارروائیوں  کے ذریعے اسرائیلی جارحیت کوکچل دیں گی۔ایرانی  فورسزکسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے۔ معاہدے پرعمل درآمد کی صورت میں تہران اپنے جوہری پروگرام کومحدود کرے گا جس کے جواب میں امریکا، یورپی یونین اوراقوام متحدہ کی جانب سے ایران پرعائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی کی جائیگی۔