مقبوضہ کشمیر،ایوان صحافت کشمیر میں عطیہ خون کا کیمپ حالیہ برسوں میں فوت ہوئے صحافیوں کو خراج عقیدت
سرینگر( ) مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ چند برسوں میں فوت ہوئے صحافیوںکی یاد میں صحافتی انجمنوں کے باہمی اشتراک سے ایوان صحافت کشمیر میںعطیہ خون کا کیمپ منعقد کیا گیا جس میں کئی صحافیوںنے اپنے خون کاعطیہ پیش کیا۔جموں وکشمیرجرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یہ کیمپ صبح 11بجے شروع ہوکرسہ پہر4بجے تک جاری رہا۔عطیہ خون کے اس کیمپ میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں ،نامہ نگاروں ،فوٹوجرنلسٹوں ،ویڈیو جرنلسٹوں اوردیگر متعلقین نے شرکت کی۔اس دوران ایوان صحافت میں اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی ہوا جس میں حالیہ برسوں میں فوت ہوئے صحافیوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب میں سینئر صحافیوں کے علاوہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے بھی شرکت کی۔