امریکہ نے اپنے شہریوں کو جموں وکشمیر کا سفر کرنے سے خبردار کر دیا بھارت پاکستان سرحد کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں نہ جانے کا مشورہ

نئی دہلی() امریکہ نے اپنے شہریوں کو جموں وکشمیر کا سفر کرنے سے خبردار کیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت اور پاکستان دونوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ بھارت پاکستان سرحد کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے پاس مشرقی مہاراشٹر اور شمالی تلنگانہ سے لے کر مغربی بنگال تک دیہی علاقوں میں امریکی شہریوں کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی محدود صلاحیت ہے کیونکہ امریکی حکومت کے ملازمین کو ان علاقوں میں سفر کرنے کی ضرورت ہے اور اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔