حسن علی سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں: اشنا شاہ

کراچی: () اداکارہ اشنا شاہ نے بھی فاسٹ باؤلر حسن علی کی حمایت کر دی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر حسن علی کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ‘ یاد رہے کہ حسن علی نامی انسان نے مشکل وقت میں ایک مشکل کیچ ڈراپ کیا۔ کیچ چھوٹنے پر کوئی پاکستانی اتنا برا محسوس نہیں کر رہا جتنا وہ کر رہا ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ دوستی اور تعاون کی وجہ سے ٹیم نے یہاں تک کامیابی حاصل کی۔ آئیے ٹیم نے جو مثال قائم کی ہے اس پر عمل کریں اور کھلاڑیوں خصوصی طور پر حسن علی سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں۔