
سری نگر میں 10 دنوں تک کورونا کرفیو نافذ کر دیا گیا سکول کالج، بازار بند، شہریوں کی آمدرفت مکمل بند رہے گی
سری نگر() جموں وکشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگرکے14 علاقوںمیں 10 دنوں تک کورونا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔سرکاری ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد رہیں گی۔سرکاری ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 10دنوں تک مکمل طورپر بندشیں عائد رہے گی اور ان علاقوں کی اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سری نگر کے لالبازار،، حیدر پورہ ، چھانہ پورہ،، بمنہ ہمدانیہ کالونی ، بمنہ ہاوسنگ کالونی،کے تحت آنے والے علاقوں میں فوری طورپر کورونا کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ، ان علاقوں میں صبح سات بجے سے لے کر گیارہ بجے تک سبزی ، دودھ فروشوں کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ کرفیو پاس تصور کئے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں پر کام جاری رہے گے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹوں تک کورونا کرفیو نافذ رہے گا جس دوران لوگوں کے آنے جانے پر مکمل طورپر پابندی عائد رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقوں میں اسکول اور کالج بھی تا حکم ثانی بند رہیں گے ۔ حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سبھی شاپنگ کمپلیکس ، بازار ، سینما ہالز ، ریسٹورنٹ ، سپورٹس سرگرمیاں ، جم خانے ، پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں لوگوں کی بھاری شرکت پر بھی پابندی عائد رہے گی ، صرف 20لوگوں کو ہی شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جنازوں کا اجتماع صرف دس افراد تک ہی محدود رہے گا ۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کورونا کرفیو پر من وعن عملدرآمد کی خاطر مجسٹریٹس بھی تعینات رہیں گے اور جوکوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی