یونیسکو کے تحت 49تخلیقی شہروں کی فہرست میں سری نگر بھی شامل بھارتی شہر گوالیارکو اس فہرست میں شامل کرنے کی درخواست مستردکر دی گئی ہے

پیرس ،سری نگر() اقوام متحدہ کے تعلیمی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے دستکاریوں اورآرٹ کے زمرے میں 49تخلیقی شہروں کی فہرست  میں سری نگر کو بھی شامل کر دیا  ہے ۔ سری نگر، بھارت کے زیر انتظام جموں وکشمیر کا گرمائی دارلحکومت ہے ۔سرینگر ایک تاریخی ثقافتی شہر ہے  جیاں صدیوں سے  دیگر چیزوں کے علاوہ مختلف دستکاریوں کا سلسلہ بھی چلا آرہا ہے جو کہ شہر سرینگر کی ایک اپنی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے میں ایک اہم رول ادا کررہی ہے۔  دستکاری شہر سرینگر کی نہ صرف پہچان ہے بلکہ تہذیب و تمدن اور کلچر کی عکاس بھی ہے۔یونسکو ایک عالمی ادارہ ہے جوکہ آرٹ، کلچرل اور تہذیب و تمدن کو تحفط فراہم کرنے کے لیے کام کرتا ہے۔ یونیسکو نے یہ کام سنہ 2004 میں شروع کیا تھا۔ کے پی آئی کے مطابق یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں تخلیقی میدان کے سات زمرے ہیں جن میں لوک آرٹ، میڈیا،فلم، ادب، ڈئزاین، فن غذائیت اور میڈیا آرٹ شامل ہیں۔ یونیسکو نے ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے جو کریٹیو سٹیز نیٹ ورک کے تحت ان تاریخی شہروں کو اپنے اس نیٹ ورک میں شامل کرتے ہیں جو کہ اپنے کلچرل اور ورثے کو محفوظ فراہم کیے ہوئے ہیں۔ قابل  ذکر ہے کہ  عالمی ادارے نے بھارتی شہر گوالیار کو اس فہرست میں شامل کرنے کی بھارت کی درخواست کو رد کردیا ہے۔یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو اہمیت دینے پر 49شہروں کو 246شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کیا ہے ۔یونیسکو کی ویب سائیٹ پر جاری کی گئی ایک پریس ریلیزکے مطابق نیٹ ورک میں اب 90 ممالک کے 295شہروں شامل ہیں جو پائیدار شہری ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ثقافت اور تخلیقی دستکاریوں، لوک آرٹ، ڈیزائن، فلم، گیسٹرونومی، ادب، میڈیا آرٹس اور موسیقی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے کہا کہ ہر شہر میں ایک نئے شہری ماڈل کو تیار کرنے کی ضرورت ہے، جس کے معمار، ٹائون پلانرز، لینڈ سکیپرز اور شہری ہوں۔ہم ہر ایک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ شہروں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے کے لیے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کریں جسے یونیسکو فروغ دینا چاہتا ہے۔دلچسپ امریہ ہے کہ یونیسکو نے انڈین نیشنل کمیشن فار کوآپریشن ود یونیسکو کی جانب سے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیارکو اس فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کو مسترد کردیا ہے