لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا گیا آزاد کشمیر میں عام تعطیل رہی جبکہ دونوں خطوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام

سری نگر، مظفر آباد() لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ہفتے کو یوم شہدائے جموں عقیدت و احترام سے منایا۔ یوم شہدائے جموں کے موقع پر آزاد کشمیر میں عام تعطیل رہی جبکہ  دونوں خطوں میں خصوصی تقریبات  کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر کشمیری عوام نے  اس عزم کی تجدید  کی کہ وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک شہدا کے مشن کو جاری رکھیں گے۔نومبر 1947کے پہلے ہفتے میں جموں کے مختلف علاقوں سے پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیر یوں کا مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز ، ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی فوج نے قتل عام کیا تھا۔۔ حریت رہنماں اور تنظیموں نے اپنے بیانات میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداکا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدانے اپنی جانیں ایک عظیم مقصد کیلئے قربان کیں اور انکی بیش بہاقربانیاں ہرگز فراموش نہیں کی جاسکتیں۔حریت رہنماں نے کہا کہ 1947میںجموں میں مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا سب سے بڑا سانحہ تھاجس میں لاکھوں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا تھا۔ حریت رہنماں اور تنظیموں نے کہا کہ شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔