پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکس اور لیوی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکس اور لیوی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیزل پرلیوی 8.44 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر12.44روپے کردی گئی ہے اور ڈیزل پرجی ایس ٹی 10.32 روپے سے کم کرکے 6.75 روپے فی لیٹرکردیا گیا ہے۔

پیٹرول پرلیوی 9.5 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 13.53 روپے کردی گئی اور پیٹرول پرسیلز ٹیکس 6.84 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 1.43 روپے فی لیٹرکیا گیا ہے۔

مٹی کے تیل پرپی ڈی ایل 2.06 روپے فی لیٹر اور جی ایس ٹی 7.32 روپے فی لیٹر عائد ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوئی ہے۔