دو افراد کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید کا حکم کالعدم معراج لدین گنائی اور کولگام کے رہائشی محمد الیاس شیخ کی رہائی کا حکم

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے دو افراد کی کالے قانون  پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قید  کا حکم کالعدم قرار دیدیا ہے۔جسٹس علی محمد ماگرے پر مشتمل ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے سرینگر کے رہائشی معراج لدین گنائی اور کولگام کے رہائشی محمد الیاس شیخ پر لاگو کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کالعد م قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی فوری رہائی کے احکامات دیے۔معرالدین گنائی پر رواں برس 22فروری جبکہ محمد الیاس شیخ پر رواں برس 19اپریل کو کالا قانون پی ایس اے لاگو کیا گیا تھا۔