سرینگر : بھارتی فوجی کو ائر پورٹ پر حراست میں لیا گیا

سرینگر07اکتوبر ( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایک بھارتی فوجی کے بیگ سے گولہ بارود برآمد ہونے پر اسے سرینگر ائر پورٹ پر حراست میں لیا گیا۔
ائر پورٹ کے گیٹ پر سکریننگ کے دوران جموںکے علاقے اکھنور کے رہائشی فوجی شام لال کے بیگ سے بندوق کی گولی برآمد ہوئی جسکے بعد اسے پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔