سری نگر میں دستی بم کے حملے میں ایک فورسز اہلکار اور ایک خاتون زخمی حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا

سری نگر() سری نگر میں دستی بم کے حملے میں ایک فورسز اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے ۔ یہ حملہ جمعہ کے روز سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں ہوا۔  نامعلوم افراد نے  سی آر پی ایف کی ایک گشتی پارٹی پر دستی بم پھینکا جس کے پھٹنے سے  یک سی آر پی ایف کا جوان اور ایک سویلین خاتون زخمی ہوئی ۔ بھارتی فورسز نے  حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ بتایا گیا ہے  کہ حملہ آو ور فرار ہوگئے ۔