مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی کی خود کشی جتیندر کمار فوجی کیمپ کی پانچویں منزل سے کود گیا

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے۔گاندربل کے مضافاتی گائوں میں فورسز اہلکار جتیندر کمار نے فوجی کیمپ کی پانچویں منزل سے کود کر اپنی جان دے دی ۔ کے پی آئی  کے مطابق جتیندر کمار  کا تعلق  سشترا سیما بلSSB کی 13 ویں بٹالین سے تھا۔فوجی کیمپ کی پانچویں منزل سے نیچے گرنے پر اہلکار کی موت واقع ہو گئی ۔ تاحال خودکشی کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے منتقل کردیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے تاحال کم ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث خودکشی کرنے والوں کی تعداد 499 ہوگئی ہے جب کہ وزارت دفاع نے بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔