مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور گرفتاریوں کا نیا سلسلہ بھارتی بوکھلاہٹ ہے ، سید علی گیلانی بھارتی حکام کشمیر میںجو بھی حربے استعمال کریں گے وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہونگے

سری نگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیرمین سید علی گیلانی نے جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے تین مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔کے پی آئی  کے مطابق  ایک ٹویٹ میں سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور گرفتاریوں کا نیا سلسلہ بھارتی عہدیداروں کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کی واضح نشانی کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی حکام جموں وکشمیر میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہونگے۔،انہوں نے کہاکہ ظلم وجبرکبھی بھی آزادی کا مارچ روک سکا نہ ہی آئندہ اس مارچ کو روکنے میں کامیاب ہوگا۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں جمعہ کو مجاہدین اور قابض بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ میںحزب المجاہدین کے تین  مجاہد شہید ہوگئے تھے