ماہر معاشیات نے پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی

کراچی : ماہر معاشیات مزمل اسلم نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح پچھلے دو سال جیسی نہیں ہوگی، 2سال میں پاکستان19ارب ڈالر خسارے سے سرپلس میں آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا اور خسارہ کم ہوا، 2022 تک گروتھ 4.4 فیصد تک جائے۔

ماہرمعیشت کا کہنا تھا کہ 2سال میں پاکستان19ارب ڈالرخسارےسے سرپلس میں آگیا جبکہ موڈیز کی رپورٹ لانگ ٹرم کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر کرے گا۔

مہنگائی کے حوالے سے مزمل اسلم نے کہا کہ مہنگائی کی شرح پچھلے دو سال جیسی نہیں ہوگی۔

گذشتہ روز موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار  دیتے ہوئے کہا تھا کہ  کرونا صورتحال کے باوجود بینکاری سیکٹر میں لکویڈٹی بہتر ہے، پاکستان میں بینکاری نظام میں ترقی کے امکان خوش آئند ہیں۔

موڈیزکی رپورٹ کے مطابق سال دوہزار اکیس میں پاکستانی معاشی ترقی مالی 1.5فیصد رہے گی جبکہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں کرونا سے پہلے کی سطح پربرقرار رہےگی، اس کے علاوہ رواں سال نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 5 سے7 فیصد رہے گی۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں سال 2022 میں پاکستان کی معاشی نمو بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا  تھا کہ 2022 میں پاکستان کی معاشی نمو 4.4فیصد تک ہوگی۔