مقبوضہ جموں کشمیر فروخت کیلئے تیار نہیں ہے: بھیم سنگھ

جموں ، 02 نومبر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں ، جموں وکشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی (جے کے این پی پی) کے سرپرست پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندوستان پر واضح کردیا ہے کہ  مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہ تو کوئی زمین اور نہ ہی مکانات  بیرونی لوگوں کو فروخت کے لئے تیار ہیں۔

پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے درمیان جاری کردہ "جے اینڈ کے فروخت نہیں ہے” کے نعرے کے ساتھ ایک مطبوعہ پیغام میں اعلان کیا ہے کہ جے کے این پی پی لداخ سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر میں نئے زمینی قوانین کو داخل نہیں ہونے دیںگے۔

پروفیسر بھیم سنگھ نے اعلان کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تمام باشندوں کی آواز ہے کہ اس قانون کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پینتھرس پارٹی اس سخت قانون پر عملدرآمد روکنے کے لئے ہیگ میں سپریم کورٹ آف انڈیا اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کے دروازے کھٹکھٹائے گی۔

ان کے ساتھ آنے والے دیگر افراد میں نیرج گپتا جنرل ، گگن پرتاپ اور پرشوتم پریہار شامل تھے۔