وزیراعظم کی خدائے بزرگ و برتر سے کشمیری اورفلسطینی بھائیوں کی مشکلات دور کرنے کی دعا

اسلام آباد 28جون ()
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حجاج کرام ،تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کرے۔
شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کرتے لاکھوں عازمین حج، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو حج کی مبارک پیش کی ۔انہوں نے ٹویٹ میںمزید کہاکہ حج کے موقع پر میری بارگاہِ ربِ جلیل میں یہ دعا ہے کہ پاکستان کی تمام معاشی مشکلات دور ہوں اور پاکستان ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔انہوں نے ٹویٹ میںمزید کہا کہ میری حج کے اس مقدس موقع پر یہ بھی دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر امت مسلمہ بالخصوص ہمارے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی تمام مشکلات دور کرے،آمین۔