بھارتی پولیس نے پلوامہ میں تین نوجوان گرفتار کر لیے

سرینگریکم اپریل() بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے اویس الطاف، عاقب منظور اور وسیم احمد کوضلع کے علاقے کریم آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار نوجوانوں پر ایک مجاہد تنظیم کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
دریں اثناضلع پلوامہ کے علاقے مران میں نافعہ بلال نامی ایک 14 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی ۔ وہ گھر سے سکول جانے کیلئے نکلی تھی اور واپس گھر نہیں لوٹی۔