اظہر علی کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اظہر علی کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کے لیے ان کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اظہر علی کو ٹیسٹ کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہےجبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور بابر اعظم کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کپتان بھی مقرر کیے جانے والے بابر اعظم پر تیسرے فارمیٹ کا اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا امکان ہے جس کے بعد محمد رضوان کو ہی ٹیسٹ کپتان بنایا جاسکتا ہےدورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جہاں پاکستان ٹیم کو 26 دسمبر سے نیوز ی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔ اس دوران پی سی بی اظہر علی کو ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرے گا۔