وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ کے لئے تھانہ شاہدرہ میں درخواست

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں سابق وزیراعظم  نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ن لیگ کے کارکن بھی میدان میں آگئے۔

وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کے پارٹی رہنماؤں پر مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست جمع کروادی گئی ہے،وزیراعظم عمران خان، ترجمان حکومت پاکستان شہباز گل وزیراطلاعات شبلی فراز ،فیصل واوڈا،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے خلاف درخواست دی گئی ہے

ن لیگ کے کارکن ملک وسیم کھوکھر کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگی رہنمااؤں خصوصا وزیراعظم آزاد کشمیر پر بغاوت کے مقدمہ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا،کشمیری عوام کی دل آزادی ہوئی ،مقدمہ سے بھارت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہوئی،کشمیری اور پاکستانی عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،حکام کے خلاف کاروائی کی جائے

نے بھی کہا تھا کہ وہ تھانہ شاہدرہ جائیں گے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یں بھی ایک پرچہ درج کرانا چاہتا ہوں،میں لاہور جا رہا ہوں کل شاہدرہ جاوں گا،ایک ریٹائرڈ پولیس آفیسر جس نے انکشاف کیا کہ مجھے عمران خان نے بلا کر کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز پر آرٹیکل 6 اور غداری کا مقدمہ بناو، میں عمران خان کے خلاف پرچہ درج کراوَں گا،میرا چیلنج ہے وزیر آئیں اور غداروں کو گرفتار کرائیں ،آپ کونسا مقدمہ دنیا کے سامنے لڑیں گے جب دو سابق وزرا اعظم کوغدارہیں کہیں گے،