ملک میں آج اب تک کورونا سے 6 ہلاکتیں، 226 نئے کیسز رپورٹ

آج اب تک سب سے زیادہ 3 ہلاکتیں پنجاب سے رپورٹ ہوئی ہیں

ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6190 ہو گئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 289832 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2185، سندھ میں 2331 اور خیبر پختونخوا میں 1239 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اور آزاد کشمیر میں 61 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 2317213
صحتیاب مریض: 
270009 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروزمنگل ملک بھر سب سے اب تک کورونا کے مزید 226 کیسز اور 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 164 کیسز تین ہلاکتیں، گلگت۔ 36 کیسز ، اسلام آباد 11 کیسز دو ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے  15 کیسز ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 164کیسز اور تین ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 95611 اور ہلاکتیں 2185 ہو گئی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 88861 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 36 کیسز  سامنے آئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2538 اور اموات کی تعداد 61 ہو گئی ہے جب کہ 2172 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید11 کیسز اور دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 15401ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا سے 175 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ 13430 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 15 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کے بعد وادی میں مریضوں کی مجموعی تعداد 2199 ہو گئی ہے جب کہ اب تک کورونا وائرس کے باعث 61 اموات ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک 2002 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

پیر کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2331 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 243 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 126425 ہوگئی ہے۔

صوبے میں اب تک 119849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

پیر کو بلوچستان میں بھی مزید 26 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12321 ہوگئی۔

صوبے میں بھی کورونا وائرس کے باعث اب تک 138 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں جب کہ اب تک مہلک وائرس سے 11153 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

خیبر پختونخوا

پیر کو خیبر پختونخوا میں کورونا کے 122 کیسز سامنے آئے جبکہ کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1239 ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 35337 تک جا پہنچی۔

کے پی میں اب تک 32522 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔