بھارتی جنگی جنون عروج پر ، پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کوطلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کروادیا

بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیبھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، پاکستان

اسلام آباد  بھارتی جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا، 28 جولائی کو رکھ چڑی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے تین نہتے شہریوں کو زخمی کرنے پر پاکستان نے سینئر بھارتی سفارت کار کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کیا اورایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا،28 جولائی کو ایل او سی کے رکھ چڑی سیکٹر میں بھارتی قابض فورسز کی جانب سے جنگ بندی انتظامات کی خلاف ورزی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی کے پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے آکھوری گائوں کی فریدہ بی بی بیوہ محمد نذیر،علام بی بی بیوہ اکرم حسین اور سفیر ولد نور دین شدید زخمی ہوئے رواں برس بھارت اب تک جنگ بندی کی 1823 مرتبہ خلاف ورزیاں کر چکا ہے، ان خلاف ورزیوں میں 14 نہتے شہری شہید اور 138 زخمی ہو چکے ہیں ،بھارتی فورسز ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتابھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،عائشہ فاروقی نے کہا کہ شہری آباد کو نشانہ بنانا 2003 کے جنگ انتظامات کی سر عام خلاف ورزی ہے انہتے شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بی الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے ، ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے۔
via urdupoint news