
فلاحی تنظیم کورٹ نے پرائمری سکول جنیال کا سنگ بنیاد رکھ لیا
( راجہ بشیر عثمانی )
اسلام آباد فلاحی تنظیم کورٹ نے پرائمری سکول جنیال کا سنگ بنیاد رکھ لیا بچے قوم و ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کےلیے پرائمری سکولز پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کورٹ پرائمری سکولز کی مثالی عمارت تعمیر کرکے بچوں اور بچیوں کےلیے تعلیم کے حصول میں مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرے کی ان خیالات کا اظہار کورٹ کے چیرمین چوہدری اختر نے پرائمری سکول جنیال کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا چوہدری محمد اختر نے کہا کہ کورٹ بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کا عزم رکھتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ بچے اور بچیاں بہت اچھے ماحول اور اچھی فضا میں تعلیم حاصل کریں ہم حکومت کے تحت چلنے والے پرائمری سکولز کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت کرکے انہیں مثالی اداروں میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جنیال پرائمری سکول ہمارے اس منصوبے کا حصہ ہے انشاءاللہ ہم کوشش کریں گے جس جگہ سکولز کی عمارت مرمت یا از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے ہم فوری اقدامات اٹھاہیں گےانہوں نے کہا کہ ہم نے گورنمنٹ کے پرائمری سکولز کی ذمہ داری اٹھا لی ہے ایک سکول تعمیر کرکے دے دیا ہے آگے کام جاری ہے ایک سکول کی تعمیر میں چالیس سے پچاس لاکھ خرچ ہوتے ہیں پانچ کمرے اٹیچ باتھ روم سکول تعمیر کیا ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات ہمارے دست و بازو بنیں تاکہ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے