مقبوضہ کشمیر : جب تک کشمیر کا قومی پرچم بحال نہیں تب تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں، پی ڈی پی کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا

باغی ٹی و ی : مقبوضہ کشمیر میں پی ڈی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس سے بھارتی جھنڈا ہٹا دیا گیا۔ پریس کانفرنس میں صرف کشمیری اور پی ڈی پی کے پرچم رکھے گئے، بھارتی ترنگے کی توہین پر انڈین میڈیا سیخ پا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیر کا قومی پرچم بحال نہیں تب تک بھارتی ترنگا بھی قبول نہیں۔ بھارتی جھنڈا ناقابل قبول ہے۔مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے انہتاپسند مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دستور پر چلنا چاہیے نہ کہ بی جے پی کے منشور پر ۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا جھنڈا بھارت سے ناطہ جوڑتا تھا۔ جب تک کشمیری پرچم اور آرٹیکل 370 کے واپسی نہیں ہوتی تب تک بھارت سے کوئی واسطہ نہیں۔ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی افق پر اجاگر ہوا ہے۔

واضح‌ رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں نے اتحاد کیا تھا اور آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے مشترکہ جدو جہد کرنے کا علان کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل تین سو ستر کا خاتمہ کورونا وائرس کی طرح ہے جسکی علامات کچھ دیر بعد ظاہر ہونگی،،،بھارت نواز کشمیری رہنما سجاد لون بھی مودی سرکار پر برس پڑے۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی سربراہی میں گیارہ سیاسی جماعتوں نے اتحاد تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔