حریت رہنماء الطاف احمد بٹ کا میر پور کورٹ کمپلیکس میں تقریب سے خطاب۔

سرینگر جموں لداخ پونچھ بارہ مولہ اور پورے مقبوضہ جموں کشمیر لداخ میں رہنے والے لوگوں کی پاکستان سے بے انتہا توقعات ہیں-
مقبوضہ کشمیر کی مظلوم مگر بہادر ماوں بہنوں کی پاکستانی عوام کے ساتھ اسی طرح ہے جسطرح بہنوں کی اپنے سگےبھائیوں اور ماوں کی انُ کے سگے بیٹوں سے توقعات ھوتے ہیں-
جس دن پاکستانی حکمرانوں، پاکستان کے مقتدر اداروں اور پاکستانی عوام کو مقبوضہ جموں کشمیر کے ان سے وابستہ توقعات کا احساس ھوگا تو میرا ایمان ہے آپ تو نیندیں حرام ھونگی-
کشمیری (۷۳) تہتر سالوں سے تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد کررہے ہیں کشمیری بے انتہا قربانیاں دے چُکے ہیں کشمیری ماہیں اور بہنیں توقعات رکھتے ہیں جنہیں پاکستان کی حکومت یہاں کی سیاسی قیادت اور مقتدر اداروں نے پورا کرنا ہے
گزشتہ چودہ ماہ سے کشمیری جس کرب سے گزر رہے ہیں لاکھوں ڈومیسائل ہندوؤں کو جاری کردیے گے ہیں بھارت کشمیر میں ابادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے منصوبے پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔
اسرائیل کی طرز پر ابادی کے تناسب کو تبدیل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جو جنگ سرینگر میں جاری ہے اگر پاکستان اسُ جنگ کو وہی روکنے میں ناکام ھوگا تو خدانخواستہ وہ جنگ ادھر بھی مظفر آباد اور میر پور میں ھوسکتی ہے بھارت آزاد کشمیر پر حملے کے منصوبے بنا رہا ہے انہوں نے کیا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی ازدی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے جسطرح نریندر مودی ۵ اگست ۲۰۱۹ کے بعد ایک تسلسل کے ساتھ اپنی غیر قانونی جارحت کو دوام بخش رہا ہے اسی تسلسل کے ساتھ پاکستان کو بھارتی غیر قانونی قبضہ کو چُھڑانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے ھونگے-انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے بس میں جو کچھ تھا اس سے بڑھ کر وہ قربانی دے چُکے ہیں کشمیری ایک بہادر قوم ہے جس مثال اب دُنیاں میں نہی ملتی کشمیریوں نے اسلام اور تکمیل پاکستان کےلیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ آزادی کی اس تحریک کو منزل مقصود تک پہنچانے جارحیت کا جواب جنگ سے دیا جائے- الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیریوں نے نہتے ہوتے ہوے اپنی ایمانی قوت اور جذبے اور عزم سے دس لاکھ قابض بھارتی فوج کا مقابلہ کیا ہے لیکن تاریخ کا سبق یہی ہے کہ قابض فوج کو فوج ہی نکال سکتی ہے کشمیری پاکستانیوں سے بڑھ کر پاکستانی ہیں ان کی منزل پاکستان ہے-حکومت پاکستان مقتدر ادارے کشمیر کی ماؤں بہنوں بیٹیوں وہاں کے بزرگوں کے جذبات و احساسات کو محسوس کریں جب کسی کی ماں بہن بیٹی کی عزت و عصمت تار تار کی جاے تو ان کے خاندانوں ان کے عزیزو اقارب پر کیا بیتتی ہے کشمیری کی ماہیں بہنیں بیٹیاں آج پاکستان کو مدد کےلیے پکار رہی ہیں آج اگر پاکستان نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو مقبوضہ جموں وکشمیر میں مایوسی کا پیغام جاے گا اسلیے وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان حالات کا ادراک کرے اور کشمیر کے حوالے سے اپنا جاندار اور عملی رول ادا کرے