موٹروے زیادتی کیس،مرکزی ملزم کے دوست کا ڈی این اے میچ کر گیا

ملزم عابد علی کے دوست شفقت کو وقار الحسن کی نشاندہی پر دیپالور سے گرفتار کیا گیا تھا

لاہور موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔گذشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزم شفقت کا ڈی این اے میچ کر گیا۔ پولیس نے گذشتہ روز شفقت نامی شخص کو گرفتار کیا تھا۔ملزم شفقت کو وقار الحسن کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم شفقت عابد علی کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ملزم شفقت کو گذشتہ روز دیپالپور سے گرفتار کیا تھا جس کا ڈی این اے کے لیے سیمپل لیا گیا تھا،ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تھی جس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے خاتون کے ساتھ میچ کر گیا ہے۔اسی کیس میں ایک اور شخص عباس کا نام بھی لیا جا رہا تھا جس نے پولیس کے سامنے خود گرفتاری پیش کر دی۔۔مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا۔۔ملزم وقار الحسن کے بردار نسبتی عباسی نے خود گرفتاری دی۔تحقیقات کے دوران جیو فینسنگ کے ذریعے عباس کا نام سامنے آیا تھا جو مسلسل مرکزی ملزم عابد کے ساتھ رابطے میں تھا۔ عباس کا کہنا ہے کہ کام کے سلسلے میں عابد علی سے اکثر رابطہ رہتا تھا۔

12 دن قبل عابد علی سے بات ہوئی تھی،میری عابد سے بات صرف کام کی حد تک ہوتی تھی۔میری تین بیٹیاں جوان ہیں،ایسا کام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔عابد علی سے تعلق صرف کام کے لیے ہوتا،اس کے علاوہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔میں خود گرفتاری کے لیے پیش ہوا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میرے ساتھ انصاف ہو گا۔ قبل ازیں موٹروے زیادتی کیس کا ملزم وقار الحسن سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پو لیس اسٹیشن لاہور میں پیش ہو ا جہا ں اس نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کیس میں نیا موڑ، ملزم خود تھانے پیش ہو گیا لاہور کے تھانہ سی آئی اے ماڈل ٹاون میں ملزم وقار الحسن نے بیان دیا کہ اس کا موٹروے زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں میرے نام پر جاری سم میرا سالہ استعمال کرتا ہے، ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کو تیار ہوں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ مرکزی ملزم عابد علی کے ساتھ دیگر مقدمات میں شریک رہا ہے تاہم مذکورہ کیس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔