
حاصل بزنجو کے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری
اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجوکے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حاصل بزنجوکے انتقال کے باعث سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔
الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 27 اور 28 اگست کو جمع کرائے جاسکیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 5 ستمبرکو جاری کی جائے گی، امیدوار اپنےکاغذات 6 ستمبر تک واپس لےسکیں گے۔