چین میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری

چین میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بپھرے دریا ؤں ا و ر سیلابی ریلوں سے سیکڑوں عمارتیں بہہ گئیں جبکہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے۔دریاؤں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ، امدادی کارکن پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کررہے ہیں
سیلاب کے سبب لاکھوں ایکڑ علاقے پر کھڑی فصلیں تباہ اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں ،بعض مقامات پر سڑکیں اور پل بھی پانی میں بہہ گئے جس کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے میں ایک کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں جن کے گھر ریلے میں بہہ گئے۔

via ptv news