کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار نیب قرار

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ایک بار پھر کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار نیب کو قراردیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ نیب میں تفتیش کا معیار جانچنے کیلئے کوئی نظام نہیں،نقائص سے بھرپور تفتیشی رپورٹ ریفرنس میں تبدیل کردی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لاکھڑا پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ایک بارپھر کرپشن مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا ذمہ دار نیب کو قرار دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ نیب تفتیشی افسران میں اہلیت اور صلاحیت نہیں، چیئرمین نیب اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم کو تبدیل کریں۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیب میں تفتیش کا معیار جانچنے کیلئے کوئی نظام نہیں،نقائص سے بھرپور تفتیشی رپورٹ ریفرنس میں تبدیل کر دی جاتی ہے،ریفرنس دائر کرنے کے بعد نیب اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کرتا ہے