نیپال میں چار ماہ کے بعد لاک ڈاؤن ختم

نیپال حکومت نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے محدود پیمانے پر دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے تاہم سکول اور تھیٹر تاحال بند رہیں گے۔کورونا وائرس پھیلنے کے بعد نیپال میں پچھلے چار ماہ سے لاک ڈاؤن تھا۔لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد دارالحکومت کھٹمنڈو میں بڑی تعداد میں لوگ فروٹ اور سبزیاں خریدنے کیلئے نکل آئے۔بین الاقوامی اور قومی پروازیں 17 اگست سے شروع ہوں گی۔سیاحت اور پہاڑوں پر چڑھنے سے متعلق سرگرمیاں 30جولائی سے شروع ہونگی۔نیپال انتظامیہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مسافر، جو نیپال پہنچیں گے ،انہیں سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ وہ کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔
نیپال میں اب تک تقریبا 18 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جبکہ 40افراد ہلاک ہو چکے ہیں