کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، آرڈیننس عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں لایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ایک دن کےوقفےکے بعد آج منعقد ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس کا 15نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

کلبھوشن یادیوکواپیل کاحق دینے سےمتعلق آرڈیننس ایوان میں پیش کیا جائے گا، 20 مئی کوغیرملکیوں کی فوجی عدالتوں سے سزا سے متعلق آرڈیننس لایا گیا ، ہائی کورٹ میں اپیل کا حق دینے کے لیے اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں لایا گیا۔

پی ٹی وی فیس 65روپےتک بڑھانے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ، جی 8میں نیرم اسپتال میں ناکافی طبی سہولتوں پرتوجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں ترمیم بھی آج ایوان میں لائی جائے گی اور 4 بل سینیٹ سے منظورنہ ہونےپرمشترکہ اجلاس میں بھیجنےکی منظوری دی جائےگی۔

اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل ایکٹ 1948 میں ترمیم کابل بھی ایجنڈےکا حصہ ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں حکومت کی نجکاری پالیسی پر بھی بحث کی جائے گی۔

via ary news