پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، 24 گھنٹوں میں صرف 5 اموات

لاہور : پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ، 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 313 نئے کیسز اور صرف 5 اموات سامنے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ بدستورجاری ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے313نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کنفرم مریضوں کی تعداد91،129 ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والے کیسز میں لاہور کے 101، ننکانہ 1، قصور 2، شیخوپورہ 5،راولپنڈی 17، جہلم 1، اٹک 6 اور گوجرانوالہ کے 21 کیسز شامل ہیں۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 8، گجرات 17، حافظ آباد 3، منڈی بہاؤالدین 5، ملتان 14،خانیوال 1، وہاڑی 5، فیصل آباد23، چنیوٹ 2، ٹوبہ 7، جھنگ4 اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے جبکہ سرگودھا میں 6، میانوالی1، خوشاب 9، بہاولپور 3، لودھراں 8، ڈی جی خان میں 4، مظفرگڑھ میں 5، راجن پور میں 1، ساہیوال میں 8 ، اوکاڑہ میں 2، راجن پور میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے 5 مزید اموات ہوئی ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 2،100 ہو چکی ہیں جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 66،802 ہو چکی ہے

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک670، 624 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔