اسلام آباد ()کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک نے ممتاز حریت رہنماء جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی بھارتی فورسز کی حراست میں روز بروز بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا

اسلام آباد ()کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے وائس چیئرمین عبدالمجید ملک نے ممتاز حریت رہنماء جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی بھارتی فورسز کی حراست میں روز بروز بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ، ظفر اکبر بٹ کو قابض انتظامیہ نے گزشتہ رات اس وقت ایک قریبی ہسپتال منتقل کیا جب ان کی حالت بگڑ گئی ۔ ان کی بگڑتی صحت پر پوری فیملی اور قریبی عزیزوں و چاہنےوالے بڑی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، بھارت نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حریت رہنماوں کو راستے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔ حریت رہنما ظفر اکبر بٹ کو بھی ادویات نا لینے دینا چیک کروانے کا موقع نہ دینا اور ان کو پابند سلاسل رکھنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔جب کہ یاسین ملک جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور باقی جتنے بھی حریت لیڈر ہیں ان سب کو منصوبہ بندی اور سوچی سمجھی سازش کے تحت مودی سرکار راستے کا کانٹا سمجھ کے ہٹانا چاہتی ہے۔عبدالمجید ملک نے کہاکہ ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ ۔او آئی سی و سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں اور حریت رہنماوں اور دیگر کشمیریوں کی جانوں کو جو خطرات ہیں ان کو اس خطرے سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں، مودی سرکار آر ایس ایس کے ایجنڈا میں شامل ہے کہ حریت رہنماء اور دیگر کارکنان جو سیاسی طور پر تحریک آزادی چلانے والے لوگ ہیں ان کو راستے سے ہٹانے کے لئے منصوبہ بندی کی گئی ہے لہذا ہم ظفر اکبر بٹ یاسین ملک اور جو دیگر غیر آئینی طور پر بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں ان سب کی اسیری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کے لئے دعاگوہیں کہ اللہ تعالی ان کو جلد صحت یاب کریں ۔