امیر جماعت اسلامی پاکستان سیشن 2024 تا 2029 انتخابی عمل شروع- (رشید عالم فاروقی )
امیر جماعت اسلامی پاکستان سیشن 2024 تا 2029 انتخابی عمل شروع ہوچکاہے 45 ہزار سے زائد ارکان ووٹ کے ذریعہ 5 سال کیلئے امیر جماعت ،کا انتخاب کریں گے ۔صرف جماعت کارکنان کی پارٹی ہیں دیگر جماعتیں تو پراپرٹیاں ہے
پاکستان کی واحد جمہوری تنظیم جماعت اسلامی میں قیادت کا انتخاب نہ DNA کی بنیاد پر ہوتا ہے اور نہ کسی ایک شخصیت کی اندھی پوجا کی جاتی ہے، یہاں عین اسلامی احکامات اور جمہوری اپروچ کے مطابق انتخاب ہوتا ہے،کتنی خوبصورتی اور انہونی بات لگتی ہے جس معاشرے میں کسی معمولی یونین کی قیادت کے لئے بھی لڑائی جھگڑے اور فساد مچتا ہے اس معاشرے میں ایسی تاریخ کی حامل تحریک موجود ہے جہاں نہ کوئی خود کو قیادت کے لئے پیش کر سکتا ہے، نہ مہم چلا سکتا ہے اور نہ منصب کے لئے دھیگامشتی کی کیفیت ہوتی ہے، ایسا صرف اس لئے ہوتا ہے کیونکہ جماعت اسلامی کی امارت عہدہ نہیں ہے بلکہ ذمہ داری سمجھی جاتی ہے اور ذمہ داری کے پیچھے احتساب اور جوابدہی کا احساس شامل ہوتا ہے
دستور کے مطابق انتخاب امیر کے لیے مرکزی مجلس شورٰی ارکان کی رہنمائی کے لیے خفیہ بیلٹ کے ذریعے تین نام تجویز کرتی ہے اور یہ تین نام بھی حروف تہجی کے حساب سے بیلٹ پیپر پر شائع کر دیے جاتے ہیں ۔ اراکین ان تین کے علاوہ بھی کسی رکن کے حق میں اپنی رائے دے سکتے ہیں
جب بیلٹ پیپر میں امیر کے لیے نام لکھنے کو قلم اٹھاتا ہوں۔۔ہاتھ رک جاتے ہے مرکزی شوریٰ کے تجویز کردہ ناموں کا بار بار جائزہ لیتا ہو ایک سے بڑھ کر ایک دل گواہی دیتا ہے کہ تینوں نے اپنی زندگی تحریک کو وقف کر رکھی ہے، حلفًا کہتا ہوں یہ تینوں شخصیات کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کی اولین قیادت سے زیادہ باصلاحیت اور صالحیت والے ہیں، ان تینوں عظیم شخصیات کا کردار، خدمات، تقوی، صلاحیت اور اقامت دین کی جدوجہد سے عبارت زندگی ۔۔اپنی مثال آپ ہے۔۔کس کا نام لکھوں اور کس کا چھوڑوں۔۔بہرحال بیلٹ پر آخر کار ایک نام لکھ ہی دیا۔۔اس دعا، عزم،اور یقین کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ اس شاندار اجتماعیت کو مزید پھلنے پھولنے کا موقع دے۔اور پاکستان کو اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست بنائے آمین
جماعت کا الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو پانچ افراد پر مشتمل ہے جن کا انتخاب مرکزی مجلس شوریٰ کرتی ہے۔
جمہوریت اسی کو کہتے ہیں ، انٹرا پارٹی الیکشن صرف جماعت کرتی ہے۔
قوم کو جب یہ بات سمجھ آئے گی پاکستان خوشحال ملک بنے گا۔
کوئی ہم سا ہے تو سامنے لاؤ ؟؟