شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا روس میں ملٹری ایوی ایشن پلانٹ کا معائنہ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے دورہ روس کے دوران ملٹری ایوی ایشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ اُن جنگی جہازوں کا بھی معائنہ کریں گے جبکہ روسی صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے امکانات کا بھی عندیہ دیا ہے۔

اس سے قبل شمالی کوریا کے سربراہ اور روس کے صدر کی ملاقات روسی اسپیس سینٹر میں بھی ہوئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو اسپیس سینٹر کا دورہ بھی کرایاتھا۔