پرینیتی بھی عابدہ پروین اور نصیبو لعل کی فین، ’تو جھوم‘ گانے کی ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی پاکستانی گلوکاراؤں کی فین نکلیں،  پاکستانی صوفی گانا  ‘تو جھوم  ‘ گانے کی ویڈیو  شیئر کردی۔

لیجنڈ پاکستانی  گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لعل کے مشہور صوفی گانے ‘تو جھوم  ‘  نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی تھی  اور اب بالی وڈ اداکارہ  پرینیتی چوپڑا نے بھی اسے اپنا پسندیدہ گانا قرار دیتے ہوئے  ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ‘تو جھوم جھوم ‘ گارہی ہیں۔

پرینیتی کی جانب سے شیئر  انسٹاگرام ویڈیو میں اداکارہ کو  ‘تو جھوم’ گاتے سناجاسکتا ہے، اداکارہ کی جانب سے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا  کہ’ کبھی کبھی  اچانک سے بہترین لمحے بن جاتے ہیں، ایک ڈبنگ اسٹوڈیو گئی جہاں خود کو اپنے پسندیدہ گانا گانے سے روک نہیں سکی‘۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو خبروں کی زینت بننے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے۔