مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی آج سے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہو گیا

سرینگر23 مارچ ()بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھی آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا۔ مقبوضہ علاقے میں آج(جمعرات) سے ماہ رمقدس کے آغاز کے اعلانات بدھ کے روز مساجد سے کیے گئے۔
یہ اعلانات پاکستان کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فوراً بعد کیے گئے۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر اور کشتواڑ اور انجمن شرعی شعیان سمیت مختلف مذہبی اداروں نے بھی آج سے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش میں بدھ کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگ رمضان کی شروعات پاکستان کے ساتھ کرتے ہیں اور عید بھی پاکستان کے ساتھ ہی مناتے ہیں کیونکہ وہ جموں و کشمیر کو مملکت خداد داد پاکستان کا حصہ سمجھتے ہیں۔