خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مظفرآباد میں بھارت مخالف احتجاجی مارچ اور دھرنے

مظفرآباد08مارچ() خواتین کے عالمی دن کے موقع بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خواتین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔
011 احتجاجی دھرنے میں حریت رہنما، مہاجرین اور کارکنوں سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دھرنے کے شرکانے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری خواتین پرظلم و تشدد اور گرفتاریوں کی مذمت کی گئی تھی ۔ شرکانے اس موقع پر بھارت کیخلاف شدید نعرے بھی بلند کئے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہم آج 8مارچ کو یوم خواتین کے موقع پر کشمیری خواتین کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے دی گئی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔تحریک آزادی کشمیر میں خوا تین نے بے مثال کردار نے ادا کیا ہے جبکہ درندہ صفت بھارتی فوج نے کنن پوش پورہ اور شوپیان سمیت پورے مقبوضہ علاقے میں کشمیری خواتین کی آبروریزی کی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری قوم بھارت کے تسلط سے جموں وکشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے کہا کہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ کب وفا ہوگا کیا اسی طرح انکی خونریزی جاری رہے گی ۔انہوں نے کشمیریوں کو انکا حق دینے کا مطالبہ دوہرایا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے منصفو کشمیر کی مظلوم ومحکموم قوم کی آواز سنو ان سے کیا گیا وعدہ پورا کرو،کشمیریوں کی نسل کشی فل فور بند کی جائے اور کشمیری خواتین پر ظلم و بربریت کو بند کیا جائے بصورت دیگر مقبوضہ علاقہ بھارت کی دہشت گردانہ پالیسی سے تباہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور جارحیت رکوانے کیلئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایشیاواچ کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی اداروں کو کشمیری خواتین پر ظلم وتشددکا سلسلہ بند کرنے کیلئے بھارت پر دبا بڑھانا چاہیے ۔ سیمینار میں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم خواتین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیاگیااور بھارتی تسلط سے آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا ۔ مقررین نے اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے لیے لازوال قربانیاں پیش کرنے والی خواتین کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ،او آئی سی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کا انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے بھار ت پر دبا بڑھائیں۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔1 3 4 5 6 ae17a9d4-0db5-490b-ac4b-e9faf8de6d14 IMG-20230308-WA0159