ترکی زلزلہ:20افرادجاں بحق،1000 زخمی

ترکی زلزلہ:20افرادجاں بحق،1000 زخمی

ترکی زلزلہ:20افرادجاں بحق،1000 زخم

ترکی کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔ زلزلے سے1000 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، جب کہ بڑی تعداد میں زلزلے کے دوران لوگ لاپتا بھی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ترک میڈیا سے جاری خبروں کے مطابق ترک وزير صحت کا کہنا ہے کہ مشرقی علاقوں ميں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ريکارڈ کی گئی۔ ايلازِگ ميں 13 اور مالاتيا ميں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس سے 2 اموات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئیں۔

ترک ميڈيا کے مطابق 1000 افراد سے زائد افراد زلزلے کے دوران زخمی ہوئے،جس میں سے 11 کی حالت تشويش ناک ہے۔ ابھی نقصان کا تخمینہ لگايا جارہا ہے، 30 افراد کو ملبے سے بھی نکالا گیا ہے۔ زلزلے کے بعد بڑی تعداد ميں شہری بے گھر بھی ہوئے۔

اے ایف پی

زلزلے کے نتیجے میں مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گرنے والی عمارتوں اور مکانوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے بعد 30 افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

Many dead after strong earthquake magnitude 6.9 in Elazig, Turkey

Vía escenario final#news #present #travel #world #worldnews #presente #video #turkey #friday #viernes #photography #elazig #noticia #daily #hubble #bibletext #nature #science #weather #earthquake pic.twitter.com/sPco2Mf1kI

— Corelion, LLC (@corelionnews) January 25, 2020

Earthquake has struck central Turkey..
Pakistani millet stand with Turkey in this difficult time…..
Our prayers go out for you brothers…#earthquake #Turkey pic.twitter.com/26110NsWtL

— Asim Iqbal (@asimiqbal302) January 25, 2020

ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملاتیا میں متاثرین کے لیے اسپورٹس سینٹر، اسکول اور گیسٹ ہاؤس کھول دیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ زلزلے کے جھٹکے عراق، اردن، لبنان، اسرائیل اور شام کی سرحد سے متصل کئی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے