شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے کی منظوری، وزیراعظم کی فوری عمل درآمد کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم نے شمسی توانائی منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کے بجائے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کی جائے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ شمسی توانائی منصوبے کے تحت سولر پاور سے 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
وزیراعظم ہاؤس اور آفس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
متبادل توانائی کے ذرائع، ریکارڈ عالمی سرمایہ کاری
وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ موسم گرما تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف دینے کی ہدایت بھی کی۔

منصوبے کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر بجلی فراہم کی جائے گی