شہر کے ممتاز نجی تعلیمی ادارے مازن سکول سسٹم کی نئی شاخ قائد کیمپس کا افتتاح َ

اسلام آباد()شہر کے ممتاز نجی تعلیمی ادارے مازن سکول سسٹم کی نئی شاخ قائد کیمپس کا افتتاح کردیا گیا ، افتتاحی تقریب میں چیئرمین مازن سکول سسٹم الطاف احمد بٹ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ملک اظہر اور ترکی سے آئے ماہر تعلیم مہمان خصوصی مسٹر ENGIN موجود تھے اس موقع پر طلبا و طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں کو وزٹ کیا گیا جبکہ بچوں نے پرفارمنس بھی دی، اس رنگا رنگ تقریب میں طلبا کے والدین اور معززین شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ،سکول میں ترکی طرز پہ تعلیم دی جاتی ہے جسکوبچوں میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے، اس موقع پر سکول انتظامیہ نے سکول کی کارکردگی پر پریذنٹیشن دی جبکہ قائد کیمپس کے ڈائریکٹر عبدالقدوس پراچہ نے خیر مقدمی کلمات ادا کئے، اس موقع پر اوپن ہائوس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مازن سکول کی بنیاد رکھنے کے پیچھے واحد جذبہ کار فرما تھاکہ ایسا سکول سسٹم متعارف کرایا جائے جو اس ملک و قوم کو مفید شہری دے سکے ، جہاں پرنسل نو کو دینی و دنیاوی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم دی جاسکے انہوں نے کہا کہ ہم نے ترکش نظام تعلیم کا انتخاب بھی اس لئے کیا کہ وہ اسکا تعلمی نصاب دنیا بھر کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،اس میں تعلیم کو نئے سائنسی اندازو طریقہ سے سامنے لایا گیا ہے، ہم نے مازن سکول میں میرٹ اور تعلیمی معیار پر ہر قسم کا سمجھوتہ کرنے سے صاف انکار کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ بہت کم عرصہ میں ہماری ٹیم نے مازن سکول کا کوالٹی ایجوکیشن کے شعبے میں لوہا منوالیا ہے ،جس پہ یہ مبارکباد کی مستحق ہے،اس موقع پر طلبا و طالبات کے والدین اور مہمان خصوصی ترکش ماہر تعلیم مسٹر Engin نے بھی سکول کی کارکردگی کو سراہا ہے۔