ملک تیمور مسعود خان کو وزارت ثقافت، کھیل و امور نوجواں پنجاب کا قلمدان سنھبالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،سید سہیل بخاری

لاہور () سیکریٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے ملک تیمور مسعود خان کو وزارت ثقافت، کھیل و امور نوجواں کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک نو جوان سیاسی رہنما ہیں وہ صرف اور صرف مہذب اور تعمیری گفتگو کریں گے اور فن اور فنکار کو معاشرے میں اعلیٰ مقام دلانے کیلئے صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کریں گے۔ اور ثقافت کے شعبہ میں جن پر چند افراد کی اجارہ داری ہے اس کو ختم کرکے اصل اور کام کرنے والے افراد کو آگے لائیں گے اور چمچہ ٹائپ افراد سے اجتناب کریں گے۔ سید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ ملک تیمور عمران خان کے اور چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پروان چڑھا نے کے علاوہ بے روز گار فنکاروں اور تخلیق کاروں
کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی امداد اور اعزازات سے نوازیں گے – پیرسیدسہیل بخاری نے فنکاروں اور تخلیق کاروں کو جو ماہانہ 5،ہزار روپے آرٹسٹ سپورٹ فنڈز سے ملتا ھے وہ سالانہ 60،یزار روپے بنتا ہے مگر فنکاروں کو سالانہ 35،ہزار روپے ملتے ہیں اس بات کی بھی تحقیقات کروائی جاۓ کہ 25،ہزار روپے کون غبن کر جاتا ہے – انہوں نے امید کی ہے کسی ملک کی پہچان ثقافت سے ہوتی ہے اور وہ پنجاب کی ثقافت کو مکمل طور پر پزیرائی دیں گے –