بھارتی فوج کے بیس پر برفانی تودا گرنے سے ایک اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی
بیجنگ: چین نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے بھارت کو اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد اور سلامتی کونسل کے ارکان کی رائے کا احترام کرنا ہوگا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بتایا کہ دو روز قبل مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے کونسل کو کشمیر کی موجودہ صورت حال پر خصوصی توجہ دینے اور بھارت سے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان گینگ شیوانگ نے کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے تنازع بننے والے مسئلہ کشمیر کے حل اور تناؤ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا اور کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی کہ چین کشمیر کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ بھارت کو سلامتی کونسل کے ارکان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اپنے اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارتی فوج کے بیس پر برفانی تودا گرنے سے ایک اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی
سری نگر:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ پر برفانی تودا گرگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لداخ کی وادی دراس کے علاقے مشکو میں قائم بھارتی فوج کی بیس پر برفانی تودا گرنے کے باعث وہاں موجود اہلکار دب گئے جس پر فوری طور پر ریسکیو ادارے کو طلب کیا گیا۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے فوجی اہلکاروں کو برفانی تودے سے نکالا اور قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ 4 شدید زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے شہر کے بڑے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
برفانی تودے میں دب کر ہلاک ہونے والے بھارتی فوج کے اہلکار کی شناخت دھرمیندر سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ درجن سے زائد زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔