جے کے ایس ایم چیرمین نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے اور تعلیمی اداروں کو بندکرنے کی شدید مذمت ۔

اسلام آباد (کے پی این ) جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ بھارت تحریک ازادی کشمیر کو کچلنے کےلیے مذموم حربے آزما رہا ہے فلاح عام ٹرسٹ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کو بند کرکے بھارت نے کشمیریوں کی نسل نو کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اقوام متحدہ بھارت کی اس تعلیمی دہشت گردی کا نوٹس لے گزشتہ روز اپنے ردعمل میں انہوں نے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر آئی آئی او جے اینڈ میں بھارتی تعلیمی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام ۔کشمیری طلبا کے مستقبل کو تباہ کرنے کی کوشش ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام فلاح عام ٹرسٹ سکولوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ زونل ایجوکیشن آفیسرز ڈی ای اوز اور زیڈ ای اوز کو 15 دن کے اندر تمام سکول سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں فلاح عام ٹرسٹ سے منسلک سینکڑوں سکولوں میں 20 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔چیر مین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے، جب کہ بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔معیشت، کاروبار کو تباہ کرنے، نوجوانوں کو تشدد اور قتل کرنے سے لے کر، اب ہندوستانی حکومت کے اہلکاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں طلبا کے اسکول بند کرکے تعلیمی دہشت گردی شروع کردی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھارتی قابض انتظامیہ نے دنیا بھر میں پروفیشنل ڈگری پروگرام کرنے والے کشمیری طلبا کو تعلیم جاری رکھنے سے روک دیا تھا، اب انتظامیہ مایوسی پیدا کرنے اور کشمیر کے مستقبل کو تباہ کرنے کے لیے اسکول بند کر رہی ہے۔چیئرمین سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تعلیم ایک بنیادی انسانی حق ہے اور ہر کشمیری طالب علم کو اس کا جائز حق ملنا چاہیے جبکہ اقوام متحدہ اور دنیا بھر میں تعلیم کے لیے کام کرنے والی دیگر عالمی تنظیموں کو مداخلت کرنی چاہیے اور بھارت پر اپنا فیصلہ واپس لینے کے لیے دباو ڈالنا چاہیے۔