2019: وہ فنکار جو دلوں پر چھا گئے

2019: وہ فنکار جو دلوں پر چھا گئے

’کون کہتا ہے کہ آسمان میں سوراخ نہیں ہوسکتا۔ ایک پتھر کو طبیعت سے اچھال کر دیکھو۔‘

2019 میں فلمی دنیا میں شہرت کمانے والے بعض اداکاروں کے لیے یہ ڈائیلاگ بالکل سچ ثابت ہوا ہے۔

بات ان چہروں کی جو بھیڑ میں کہیں گم تھے لیکن اپنی لگن، محنت اور ہنر نے انہیں چمکتا ستارا بنا دیا۔

بعض اداکاروں کو ان کی پہلی فلم میں ہی بے حد مقبولیت حاصل ہوئی تو بعض اس برس گمنامی کی تاریکیوں سے باہر نکلے۔

اس میں صرف بالی وڈ کی فلمیں ہی نہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر آنے والی ویب سیریز اور فلمیں بھی شامل ہیں۔

سدھانت چترویدی اور وجے ورما
فلم ’گلی بوائے‘ نے دو اداکاروں کو خوب شہرت دلائی اور اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ یہ دو فن کار عالیہ بھٹ اور رنبیر سنگھ ہیں تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔

ایم سی شیر، معین عرفان کا کردار ادا کرنے والے سدھانت چترویدی اور وجے ورما اس فلم کے سٹار اداکار ثابت ہوئے۔

حیدرآباد کے وجے ورما نے 2005 میں پونے کے ایف ٹی آئی آئی (فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا) سے اداکاری کا کورس کیا اور بعد خوابوں کے شہر ممبئی آگئے۔

میٹھی بائی کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد سی اے کی تعلیم حاصل کرنے والے سدھانت چترویدی ’گلی بوائے‘ میں ایم سی شیر بن کر چھا گئے۔

اس سے قبل سدھانت نے ’انسائڈ ایج‘ سیریز میں کام کیا تھا اور حال ہی میں ’انسائڈ ایج 2‘ میں وہ اہم کردار میں نظر آئے۔

آدیتیہ دھر اور وکی کوشل
.2019 کے ابتدائی مہینے یعنی جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم ’اُڑی ۔ دا سرجیکل سٹرائیک‘ نے باکس آفس پر زبردست کمائی کرکے سب کو ہلا دیا۔ فلم کے ہیرو وکی کوشل نے ’سنجو‘ اور ’راضی‘ فلم سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا ہی لی تھی لیکن ’اُڑی‘ فلم نے انھیں بطور ہیرو شناخت دلائی۔ اپنے بل بوتے پر فلم ہٹ کرا کر انھوں نے ہدایت کاروں کا اعتماد حاصل کیا۔

بالی کو اس فلم نے ایک نیا ہیرو دیا تو پہلی بار ہدایت کاری کرنے والے آدیتیہ دھر نے بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔

’کابل ایکسپریس‘، ’حال دل‘ اور 2009 میں ریلیز ہونے والی ’ڈیڈی کول‘ جیسی فلموں میں نغمے لکھ کر فلمی دنیا میں ہدایت کاری کا خواب لے کر آئے آدیتیہ دھر اپنی پہلی ہی فلم سے لوگوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

اتنا ہی نہیں 2019 کے آخر میں ہدایت کاری کے لیے انھیں نیشنل یا قومی اعزاز سے نوازا گیا۔ اس کے بعد ایک ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا تھا ’15 سال کی محنت اب رنگ لائی۔‘

وہ گذشتہ 15 برس سے فلمی دنیا میں مختلف شعبوں میں کام کر کے شہرت کمانے کی کوشش کر رہے تھے۔

‘دے دے پیار دے’ فلم نے رکل پریت سنگھ کو بالی وڈ میں وہ شناخت اور شہرت دلائی
’دے دے پیار دے‘ فلم نے رکل پریت سنگھ کو بالی وڈ میں وہ شناخت اور شہرت دلائی جس کے لیے انھوں نے جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری سے ممبئی کا رخ کیا۔

ان کے کردار کی تعریف تو ہوئی ہی تھی ساتھ ہی ان کی خوبصورتی اور فٹنس کا بھی خوب ذکر ہوا۔

اس فلم میں رکل پریت سنگھ نے اجے دیوگن کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

انہوں نے 2009 مں کناڈا فلموں سےاپنے فلمی کرئیر کا آغاز کیا تھا۔ اس برس وہ ’مرجاواں‘ فلم میں تارا سوتاریا اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھی نظر آئیں گی۔

طاہر راج بسین نے ‘ قسمت، لو، پیسہ، دلی’ فلم میں پہلی بار اداکاری کی
سوشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’چھچورے‘ نے کئی ’چھچھوروں‘ کو لوگوں کے دلوں میں بسا دیا۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے کرئیر کی شروعات کرنے والے نوین پولیشیٹی اس فلم میں ’ایسیڈ‘ کے کردار میں نظر آئے اور طاہر راج بسین نے ’ڈریک‘ کا کردار ادا کیا۔

حیدرآباد کے نوین پولیشیٹی انجینئیر تھے جنھوں نے این آئی ٹی بھوپال سے انجینئیرنگ کا کورس کیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے تھیئیٹر کا رخ کیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام کرنا شروع کردیا۔

طاہر راج بسین دلی کے رہنے والے ہیں جنھوں نے میڈیا میں یونیورسٹی آف میلبرن سے کورس کیا۔ اس کے بعد بالی وڈ میں رکھتے ہوئے ’قسمت، لو، پیسہ، دلی‘ فلم میں پہلی بار اداکاری کی۔

ان دونوں اداکاروں کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

روہت سریش نے پرینکا چوپڑا کے ساتھ ’دی سکائی از پنک‘ میں اداکاری کی
’دا سکائی از پنک‘ سے پرینکا چوپڑا نے بالی وڈ میں پھر سے دستک دی۔ حالانکہ فلم باکس آفس پر زیادہ کمائی نہیں کر پائی لیکن بہت لوگوں کو فلم اچھی لگی۔ روہت سریش صرف کی اداکاری کی خوب تعریف ہوئی۔

وشال جیٹھوا نے’مردانی 2‘ میں ولن کا کردار کیا
ایک طرف جہاں روہت ستائش حاصل کررہے تھے وہیں دوسری طرف ’مردانی 2‘ میں وِلن کا کردار ادا کرنے والے 25 سالہ وشال جیٹھوا نے اپنی ادکاری سے سب کا دل جیت لیا۔

فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ’مردانی‘ رانی نے کہا تھا کہ ’جب آپ اس فلم میں ولن کا رول کرنے والے اداکار کو دیکھیں گے تو یقین کیجیے کہ آپ اس کا ذکر کیے بغیر نہیں رہ پائیں گے۔‘

اور ویسا ہی ہوا۔ سب سے ان وِلن کو خوب پسند کیا۔

ٹی وی پر ’بھارت کا ویر پتر۔ مہارانا پرتاپ‘ میں اکبر کا کردار ادا کرچکے وشال جیٹھوا کو خود کو بھی یہ امید نہیں تھی کہ وہ بالی وڈ میں ولن کے کردار میں ان کا اتنا شاندار استقبال ہوگا’۔

فلموں کے علاوہ ان ویب سیریز نے متعدد اداکاروں اور اداکاراؤں کو ہیرو اور ہیروئن بنا دیا۔

’دل دھڑکنے دو‘ میں پرینکا چوپڑا اور رنویر سنگھ کی ماں کا کردار ادا کرنے والی شیفالی شاہ نے جب پولیس کی وردی پہن کر ’دلی کرائم‘ سیریز میں اداکاری کی تو لوگوں کو ان کو الگ ہی روپ دیکھنے کو ملا۔ پولیس افسر ورتیکا چترویدی کے اس روپ میں لوگوں نے انہیں بے حد پسند کیا۔

اس کردار کے لیے انھیں سنگاپور میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ’ایشیائی اکاڈمی کریٹیو ایوارڈز‘ میں بیسٹ اداکارہ کا اعزاز ملا۔

جیتندر کمار

آئی آئی ٹی میں داخلہ لینے کی دوڑ پربنی ’کوٹا فیکٹری‘ ویب سیریز طالب علموں کے دلوں کو چھو گئی۔ اس سیریز میں ادکاری کے لیے جیتندر کمار کی جم کر تعریف ہوئی۔ جیتندر کمار نے خود آئی آئی ٹی کھڑگپور سے سول انجینئیرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ ’دا وارائیل فیور‘ کے یوٹیوب چینل پر متعدد کردار ادا کر چکے ہیں۔ اس سیریز میں ’جیتو بھیا‘ کا کردار بھی انھوں نے ہی ادا کیا ہے۔

شوبھیتا دھولی پالا، ارجن ماتھر اور ششانک اروڑا

شوبھیتا دھولی پالا نے ’میڈ ان ہیون‘ سیریز میں اداکاری کے خوب جوہر دکھائے
جب زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنی ویب سیریز ’میڈ ان ہیون‘ ریلیز ہوئی شادیوں کی تلخ حقیقت پر مبنی یہ اس سیریز نے ہل چل مچا دی۔

ہر کوئی اس سیریز کا ذکر کرتا نظر آیا۔ شوبھیتا دھولی پالا، ارجن ماتھر اور ششانک اروڑا اس سیریز کے بعد لوگوں کے دلوں میں بس گئے۔

منوج باجپئی

’دا فیملی مین’ ویب سیریز نے منوج باچپائی کے بہترین اداکار ہونے پر مہر لگا دی۔
منوج باجپیئی ویسے تو اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ ’دا فیملی مین‘ ویب سیریز نے جیسے ان پر بہترین ادکار ہونے کی مہر لگا دی۔

اس سیریز کے بعد جنوبی بھارت کے اداکار نیرج مادھو بھی ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے لیے مقبول ہوگئے۔

2019 میں منوج واجپئی کو اعلی شہری اعزاز پدم شری سے نوازے گئے اس کے بعد ایک پھر ’علی گڑھ‘ فلم میں بہترین اداکاری کے لے ایشیا پیسیفک سکرین ایوارڈ سے نوازے گئے۔

حال ہی میں ان کو ’دا فیملی مین‘ کے لیے ناقدین کی پسند یعنی کریٹکس چوائش شورٹ اینڈ سیریز میں بہترین اداکاری کے لیے ایوارڈ حاصل ہوا۔