پاکستان میں” آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کی تیسری سالگرہ منائی جا رہی ہے

راولپنڈی 27 فروری () فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے ”آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ“ کی تیسری سالگرہ کے موقع پر کہاہے کہ صرف ہتھیار یا تعداد نہیں بلکہ ایک قوم کا عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاری مشکلات میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر لکھاآج” آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ “کی تیسری سالگرہ منائی جارہی ہے۔ سوئفٹ ریٹارٹ جب پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی ناکام مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں پاک فضائیہ (پی اے ایف) کی کامیابی، پاک بحریہ کی جانب سے سمندر میں بھارتی آبدوزوں کا پتہ لگانا اور کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دینا مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ کا اختتام پاکستان زندہ بادکے نعرے سے کیا۔