ڈاکٹر معصب کی طرف سے غلام احمد گلزار کی گرفتاری کی شدید مذمت

سرینگر 27 فروری ()غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنما ڈاکٹر معصب نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار کی قابض فورسزکے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس طرح کی گرفتاریوں سے بھارت ہمیں نہ پہلے اپنے حق سے دستبردار کراسکا اور نہ ا ٓئندہ کر ا سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں طاقت کے بل پر بنیادی انسانی حقوق کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅڈالے۔

دریں اثناءحریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام پہلے ہی نوجوانوںمیں منشیات کی لت لگنے سے فکرمند اور پریشان ہیں اور ان حالات میں بھارتی حکومت اورقابض انتظامیہ کی طرف سے شراب نوشی کی حوصلہ افزائی انتہائی تشویشناک بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوجی لاک ڈاﺅن کے دوران بیکاری کی وجہ سے نوجوان غلط عادات اور صحبت کے شکار ہوئے ہیں اور انہیں واپس معاشرے میں لانے کے لئے اقدامات کرنے کے بجائے قابض انتظامیہ نے نئے شراب خانے کھولنے کا فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے اسے قابض حکومت کا دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے تمام دینی ،سیاسی اور سماجی شخصیات سے اپیل کی کہ وہ پورے سماج کو منشیات اور شراب کی لعنت سے بچانے کیلئے میدان عمل میں آئیں اور اپنا سماجی و اخلاقی کردار ادا کریں۔