آزاد کشمیر میں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ ہونے کے بعدپٹواری اور گرداورز کمپیوٹر کی تربیت حاصل کریں گے ضلع جہلم ویلی ہٹیاںبالا کا ریکارڈ مالکمپیوٹر ائزڈ ہو چکا اب پٹواری اور گرداورز کو کمپیوٹر کی تربیت دی جائے کمشنر

چناری( صباح نیوز)آزاد کشمیر میں اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ ہونے کے بعدپٹواری اور گرداورز کو کمپیوٹر کی تربیت حاصل کرنا ہوگی۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن نے کہا ہے کہ ضلع جہلم ویلی ہٹیاںبالا کا ریکارڈ مال مکمل طو ر پر کمپیوٹر ائزڈ ہو چکا ہے اب محکمہ مال کے  پٹواری اور گرداورز کو کمپیوٹر کی تربیت دی جائے ۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمن نے ضلع جہلم ویلی کے ترقیاتی منصوبہ جات  اور محکمانہ  پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا ۔ جائزہ رپورٹ آفیسران نے ڈپٹی کمشنر ہٹیاںبالا سردار طارق محمود خان صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پیش کی تمام ضلعی آفیسران نے پر اگرس رپورٹ کو فرداً فرداً پیش کیا جائزہ اجلاس میں ترقیاتی منصوبہ جات اور جاریہ منصوبہ جات کو معیاد کے اندر ہی تعمیر کروانے پر زور دیا گیا ااور تمام منصوبہ جات کو جلد ازجلد پائے تکمیل کروایا جائے اجلاس میں تمام ریونیو آفیسران نے شرکت کی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان نے آفیسران کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ سائیلان کی زیر کا ر امثلات کو بھی جلد ازجلد یکسو کیا جائے محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے ضلع جہلم ویلی ہٹیاںبالا کا ریکارڈ مال مکمل طو ر پر کمپیوٹر ائزڈ کیا جانا ضروری ہے اور محکمہ مال کے پٹواریان وگرداور سرکل ہا کو بھی کمپیوٹر کی تربیت دی جائے موجودہ دور آئی ٹی کا دور ہے اس ضمن میں تمام کمپیوٹر ریکارڈ کی دیہہ وائز بُکس مرتب کر کے پٹواری حلقہ کو دی جانی چاہیے تاکہ پٹواری بہتر طور پر امثلات مرتب کر سکیں محکمہ مال کے ریکارڈ پر آفیسر دیہہ کے دستخط ومہر ضروری ہیں ہبہ نامہ جات رہن نامہ اور بیعہ نامہ کے لیئے مرتب ہونے والا ریکارڈ پر دستخط ومہر متعلقہ پٹواری کے ہی ہونے چاہیے مشاہدہ میں آیا ہے کہ کلرک دستخط کرتے ہیں انھوں نے محکمہ مال کے آفیسران اور ریونیو ملازمین کی کاوشوں کو شاندار الفاظ سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اس میں ڈپٹی کمشنر ہٹیاںبالا کے اٹھائے گے اقدامات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا گیا جائزہ اجلاس میں تمام پہلووں کو زیر غور لایاگیا