بھارت میں سلمان خورشید کی کتاب پرپابندی عائد کرنے کی درخواست خارج

نئی دہلی( )بھارت میں دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی کتاب سن رائز اوور ایودھیا پر تنازع کے بعد ان کی کتاب پر پابندی لگانے کے لئے دائر درخواست کو خارج کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس یشونت ورمانے عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ "اگر لوگ اتنے حساس محسوس کر رہے ہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ وہ آنکھیں بند کر سکتے ہیں۔ کسی نے انہیں پڑھنے کو نہیں کہا۔سماعت کے دوران وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آزادی اظہار بے لگام ہے اور اشاعت کے لیے "لائسنس دینے سے پہلے حکومت کو دیکھنا چاہیے”۔عدالت نے اس عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "حکومت نے کوئی لائسنس نہیں دیا اور نہ ہی پبلشر کو لائسنس کی ضرورت ہے