اتحادیوں کے تحفظات: وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کی اہم بیٹھک
اسلام آباد: () اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت ایکٹو، وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کی اہم بیٹھک سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی سینئر رہنما شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات اور دیگر قانونی بلوں کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمانوں کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔