اسرائیل کو دھچکا، جرمنی سمیت اہم یورپی ممالک کا یہودی آباد کاری روکنے کا مطالبہ
تل ابیب: () اسرائیل کے مذموم عزائم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جرمنی سمیت 12 اہم یورپی ممالک نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری میں توسیع روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
جرمنی سمیت 12یورپی ممالک نے مغربی کنارے میں یہودیوں بستیوں کے توسیعی منصوبے کی مخالفت کر دی، مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں 3 ہزار مکانوں کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد روک دے، اسرائیل کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات بھی کرے۔
مشترکہ اعلامیہ بیلجیم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرزلینڈ، ناروے، پولینڈ، اسپین اور سویڈن نے جاری کیا۔